0
Friday 13 Dec 2024 22:44

ہم شامی سرزمین پر جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے، عراقی وزیراعظم

ہم شامی سرزمین پر جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے، عراقی وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ آج امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" نے عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" سے بغداد میں ملاقات کی۔ جس میں علاقائی اور شام میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس ملاقات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے عراقی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اور محمد شیاع السوڈانی نے شام اور خطے میں استحکام کے لئے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد شیاع السوڈانی نے اس اہم اور تاریخ ساز مرحلے پر شام کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو شامی عوام کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ شام کی تعمیر نو کر سکیں اور اُن چیلنجز سے نمٹ سکیں جو ان کے ملک کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔

محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ حکومت بناتے وقت اس ملک کے تمام طبقوں کو نمائندگی ملنی چاہئے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ عراق، شام میں نظام کی منتقلی کے دعوے داروں کی جانب سے خالی باتوں نہیں بلکہ عمل کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ شامی سرزمین کی خودمختاری خلاف ورزی کی جائے۔ اس طرح کا اقدام علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن، شامی عوام کے انتخاب اور ایک ایسی جامع حکومت کی تشکیل میں دلچسپی رکھتا ہے جو ساری عوام کی نمائندگی کرتی ہو۔ انٹونی بلنکن نے خطے میں ایک بڑے اور موثر عنصر کی حیثیت سے عراق کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اتحاد عراق کی سلامتی و استحکام کی حمایت کا پابند ہے۔
خبر کا کوڈ : 1178168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش