0
Thursday 19 Dec 2024 23:50

مدارس رجسٹریشن بل، شہباز شریف کی فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت

مدارس رجسٹریشن بل، شہباز شریف کی فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو جمعہ کے روز ملاقات کے لئے مدعو کر لیا، مولانا فضل الرحمان کل بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کے مشاورت کے لئے رجوع کریں گے۔ شہباز شریف کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے کل کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔
خبر کا کوڈ : 1179304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش