0
Friday 13 Dec 2024 22:42

امت کو امریکہ و اسرائیل کے انسان دشمن منصوبوں کیخلاف متحد رہنا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

امت کو امریکہ و اسرائیل کے انسان دشمن منصوبوں کیخلاف متحد رہنا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ یہ امریکہ ہی ہے جس نے عراق اور افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا۔ شام جیسے اسلامی ملک کے وسیع رقبے پر غاصب اسرائیل کا قبضہ کسی صورت میں بھی قبول نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے جامع مسجد امام حسن مجتبی علیہ الصلوۃ والسلام جیکب آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مقاومتی محاذ پہلے سے زیادہ قوت عزم اور حوصلے کے ساتھ شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور اہل باطل کے ناپاک عزائم کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔ امت مسلمہ کو شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے انسان دشمن منصوبوں کے خلاف بیدار اور متحد رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطین کی سرزمین پر 50 ہزار سے زائد بے گناہ انسانوں کا قاتل اسرائیل اس وقت شام میں امت مسلمہ کا ہمدرد بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ شام جیسے اسلامی ملک کے وسیع رقبے پر غاصب اسرائیل کا قبضہ کسی صورت میں بھی قبول نہیں ہے۔ آج امت مسلمہ کا مسئلہ شیعہ اور سنی اختلاف نہیں، بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر شیعہ اور سنی کا قتل عام ہے۔ امت مسلمہ یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ یہ امریکہ ہی ہے جس نے عراق اور افغانستان میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا۔ پاکستان کے اندر ڈرون حملے کرکے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا اور آج لبنان اور غزہ میں اسرائیل، امریکہ کی سرپرستی میں 50 ہزار سے زائد بے گناہ انسانوں کو قتل عام کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1178166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش