0
Friday 20 Dec 2024 04:12

بینظیر بھٹو کی برسی پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان

بینظیر بھٹو کی برسی پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر پاکستان ریلوے خصوصی ٹرین چلائے گی، ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان ریلوے نے بینظیر بھٹو برسی پر لاہور سے گڑھی خدا بخش کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، خصوصی ٹرین لاہور سے 26 دسمبر کو چلائی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 26 دسمبر کو دوپہر ایک بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور 27 دسمبر کو علی الصبح ساڑھے 4 بجے شاہ نواز بھٹو سٹیشن پر پہنچے گی۔ پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹرین 27 دسمبر کو شام 7 بجے شاہ نواز بھٹو سٹیشن سے واپس روانہ ہوگی اور اگلے دن 9 بجکر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
خبر کا کوڈ : 1179321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش