0
Monday 25 Nov 2024 23:36

گلگت بلتستان میں ہنگامی بنیادوں پر سی ٹی ڈی قائم کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں ہنگامی بنیادوں پر سی ٹی ڈی قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جی بی میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سی ٹی ڈی قائم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گلبر خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے آج ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں جی بی میں ترقیاتی منصوبوں، وزیر اعظم کے حالیہ دورہ گلگت اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1174809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش