اسلام ٹائمز۔ چندا کے عمائدین اور جوانوں کے ایک وفد نے سکردو میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چندا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ وفد نے چندا میں گرلز مڈل سکول چندا کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں آغا علی رضوی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مجلس وحدت کی قیادت مظلوموں ،محروموں کی آواز ہے۔ انہوں نے چندا میں ویٹینری ڈسپنسری رکھنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے ڈسپنسری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔