0
Sunday 24 Nov 2024 19:33
آل سعود کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے

مولانا یاسین حسین قمی کا عالم اسلام اور فلسطین کی تازہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

شیعہ قتل عام سے انکے مقاومتی شعور کو دبایا نہیں جاسکتا ہے
متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین حسین جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے مسئول اور مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا یاسین حسین سے سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ، پاراچنار میں شیعہ نسل کشی، عالم اسلام اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں شیعوں کی نسل کشی دشمنان اسلام کا آخری حربہ ہے۔ شیعہ قتل عام سے انکے مقاومتی شعور کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے اپنی حرکات و سکنات سے ثابت کر دیا ہے کہ انکا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ مولانا یاسین قمی نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ کے فرمان کو مقدم رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان مسلمانوں کے خلاف میدان میں ہیں لیکن اس کی پشت پناہی کہیں اور سے ہو رہی ہے، لیکن مسلمان آلہ کار بنتے جا رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1174500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش