0
Tuesday 19 Nov 2024 11:49

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا ہے، شیخ وقاص اکرم

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا ہے، شیخ وقاص اکرم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رابطے سے متعلق خبر جعلی ہے، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے بات چیت سے انکار میرے نوٹس میں نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ابھی تک کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی، ابھی بات نہیں احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام حلقوں میں 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وزیرِاعلیٰ کے پی نے منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں میں تیاریاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنماء زرتاج گل نے کہا کہ جدوجہد کنٹینرز اور پولیس کی وجہ سے نہیں رکتی۔ زرتاج گل نے مزید کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں اور جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ اور مقدمات کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش