0
Tuesday 19 Nov 2024 10:32

عمران خان سو فیصد نومبر میں رہا ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

عمران خان سو فیصد نومبر میں رہا ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سو فیصد نومبر میں رہا ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو بڑی تعداد میں لوگ نکلیں گے۔ جب پیپلزپارٹی نے کال دی تھی تو کیا نواز شریف بحرین نہیں بھاگے تھے؟ پاکستان کے تین بڑے لیڈر ہیں ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو اور اب عمران خان عوامی لیڈر ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ حکومت اور ڈونلڈلو سمیت ساری قوتیں ہمارے خلاف تھیں، لیکن عوام نے الیکشن میں 180 سیٹیں پی ٹی آئی کو جتوائیں، لیکن اس وقت 17 سیٹوں والا وزیر اعظم ہے، عمران خان 100 فیصد نومبر میں رہا ہوجائیں گے جبکہ چور لٹیرے بھاگ جائیں گے۔ چیلنج کرتا ہوں کہ 24 نومبر کو بڑی تعداد میں لوگ نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1173422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش