0
Monday 25 Nov 2024 22:30

لبنانی فوج کیخلاف اسرائیل کے حملوں پر یونیفل میں تشویش کی لہر

لبنانی فوج کیخلاف اسرائیل کے حملوں پر یونیفل میں تشویش کی لہر
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور لبنان کی درمیانی سرحد پر یونیفل کے نام سے تعینات اقوام متحدہ کے امن دستے نے لبنانی کی مسلح افواج کے خلاف صیہونی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ یونیفل نے جنوبی لبنان کے عسکری اڈے پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں ایک فوجی کی شہادت پر اعلان کیا کہ وہ لبنانی سرزمین پر صیہونی حملوں سے خاصے پریشان ہیں۔ یونیفل نے کہا کہ لبنانی مسلح افواج پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ یونیفل کے بیان میں کہا گیا کہ اب تک صیہونی حملوں میں 45 لبنانی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں لبنانی آرمی چیف، جنرل "جوزف عون" نے گزشتہ جمعرات کو کہا کہ ہماری فورسز ملک کے جنوب میں تعینات ہیں۔

جنرل جوزف عون نے کہا کہ ہم ہر گز جنوبی لبنان کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے کیونکہ وہ ہماری قومی خودمختاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی لبنان میں قرارداد 1701 کے تحت یونیفل کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 23 ستمبر کی صبح اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف حصوں پر اپنے حملوں کا آغاز کیا جو ابھی تک جاری ہیں۔ جس کے ابتدائی گھںٹوں میں ہی حزب‌ الله نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بجائے صیہونی عسکری اہداف پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دئیے۔ اس سلسلے میں حزب‌ الله اب تک سینکڑوں صیہونی چوکیوں، گیریژن اور کالونیوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔ یہ مقاومتی تحریک اسرائیلی فوج کے اڈوں پر اب تک ہزاروں راکٹ داغ چکی ہے، اس کے علاوہ دوبدو جنگ میں متعدد صیہونی فوجیوں اور بکتر بند گاڑیوں کا شکار کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش