0
Monday 25 Nov 2024 18:16

اسرائیل کے انٹیلیجنس یونٹ 8200 سے وابستہ کمپنی کا سب سے بڑا ڈیٹا ہیک

اسرائیل کے انٹیلیجنس یونٹ 8200 سے وابستہ کمپنی کا سب سے بڑا ڈیٹا ہیک
اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی انٹیلیجنس یونٹ 8200 سے سے وابستہ کمپنی کا سب سے بڑا ڈیٹا ہیک ہو گیا۔ ہیکنگ گروپ "ہندیلا" نے اعلان کیا کہ وہ "8200" یونٹ سے تعلق رکھنے والی 40 ٹیرا بائٹس سے زیادہ خفیہ دستاویزات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک آپریشن میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ہندیلا گروپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان شائع کیا ہے، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ ہیک اسلامی مزاحمت حماس کے ممتاز فوجی کمانڈر اور سیاسی بیورو کے سابق سربراہ "یحییٰ السنوار" کی شہادت کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
 
بیان میں کہا گیا ہے: "ہم صیہونی یونٹ 8200 سے منسلک سب سے بڑی اور خطرناک کمپنی میں گھس گئے، اس یونٹ نے خفیہ اور نامعلوم رہنے کے لیے بہت سی فرضی کمپنیاں بنائیں، اور ان میں سے سب سے بڑی کمپنی کا نام سلیکم ہے۔ اعلان میں مزید کہا گیا کہ یہ کمپنی یونٹ 8200 سے تعلق رکھنے والے تمام الیکٹرانک جاسوسی اسٹیشنوں اور مقبوضہ علاقوں اور دنیا بھر میں ادارے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی ذمہ دار ہے۔
 
ہیکنگ گروپ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے تمام ممبران اور کلیدی منیجر یونٹ 8200 میں سینئر افسران ہیں، اور اعلان کیا کہ ان کی شناخت اور دستاویزات جلد ظاہر کر دی جائیں گی۔ گروپ نے وضاحت کی کہ اس نے صہیونی ادارے سے 40 ٹیرا بائٹس سے زیادہ معلومات اور خفیہ اور حفاظتی دستاویزات حاصل کیں، اور کہا کہ جلد ہی اس کا کچھ حصہ شائع کیا جائے گا، جس سے یونٹ 8200 کے ارکان اپنے سائے سے بھی خوفزدہ ہو جائیں گے۔ 
 
 ہیکنگ گروپ نے کہا: "جیسا کہ آپ شائع شدہ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں، ہم نے آپ کے سب سے خفیہ سائبر یونٹ کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے انتظام میں دراندازی کی۔ کیا آپ اب بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک ترقی یافتہ ملک ہے؟"
خبر کا کوڈ : 1174758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش