0
Monday 25 Nov 2024 17:46

کراچی، چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس بدل کر نئی بنانے کا انکشاف

کراچی، چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس بدل کر نئی بنانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس بدل کر نئی بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے چوری کی موٹر سائیکلیں پارٹس تبدیل کرکے نئی موٹرسائیکلوں میں بدلنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور متعدد موٹرسائیکلوں کے اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے چوری کی موٹرسائیکلیں نئی موٹرسائیکلوں میں تبدیل کرنے والے گینگ کے 4 ملزمان جمیل، اسحاق، ابرار اور سرفراز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس بدل کر نئی موٹر سائیکل بنا دیتے تھے اور پرانے پارٹس کباڑیوں کو فروخت کر دیتے تھے۔

گرفتار ملزمان جمیل اور اسحاق موٹرسائیکلیں چوری کرتے ہیں، جبکہ ابرار اور سرفراز موٹرسائیکلوں کے پارٹس تبدیل کرتے ہیں۔ ملزمان تبدیل شدہ موٹرسائیکلوں کو اکبر روڈ اور دوسرے بازاروں میں فروخت کر دیتے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد کباڑی نصیر اور اعجاز پکڑے جانے کے خوف سے روپوش ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اب تک 30 سے 40 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1174746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش