0
Monday 25 Nov 2024 19:31

حزب‌ الله کیساتھ جنگبندی ایک بہت بڑی غلطی ہے، صیہونی وزیر داخلہ

حزب‌ الله کیساتھ جنگبندی ایک بہت بڑی غلطی ہے، صیہونی وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے وزیر "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ایک بڑی غلطی ہے اور یہ حزب‌ الله کو نابود کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ میں تمام حدود و قیود کو سمجھتا ہوں لیکن اس کے باوجود لبنان سے سیز فائر ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے آخر میں اپنی رژیم سے مطالبہ کیا کہ لبنان پر حملے بند نہ کئے جائیں۔ ایتمار بن گویر نے نتین یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جناب وزیراعظم! ابھی بھی اس معاہدے کو روکا جا سکتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ مکمل کامیابی کے حصول تک اپنے حملے لبنان پر جاری رکھیں۔ ایتمار بن گویر نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب بعض اسرائیلی حکام نے صیہونی میڈیا سے گفتگو میں یہ خبر دی کہ آئندہ چند روز میں لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی کامیابی کا امکان ہے۔ اسرائیلی حکام نے یہ خبر اس وقت بریک کی جب حزب‌ الله نے صیہونی اہداف پر اپنے حملوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کی مقاومت اسلامی نے تل ابیب کو دور تک مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1174773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش