0
Monday 25 Nov 2024 17:47

لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ

لبنان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں لبنان میں جنگ بندی کا ممکنہ معاہدہ طے پا جائے گا۔ امریکہ میں اسرائیل کے سفیر مائیک ہرزوگ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک معاہدے کے قریب ہیں اور یہ کچھ دنوں میں ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے وزیر امیگریشن اوفیر سوفر نے بھی آرمی ریڈیو کو بتایا کہ لبنان کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات چل رہے ہیں، جس پر پیشرفت ہو رہی ہے۔
 
 دوسری جانب اسرائیل کے اسٹریٹجک مشیر بارک ساری نے اسرائیلی "چینل 12" کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ "اسرائیل کا مفاد لبنان کے ساتھ فوری تصفیہ تک پہنچنے میں ہے۔ مزید کہا گیا کہ غزہ اور لبنان میں فوجی آپریشن ختم ہونا چاہیے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بین گویر اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے حزب اللہ کے سامنے ایک "تاریخی ناکامی" قرار دیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 1174745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش