اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ اس قافلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سمیت مرکزی کنٹینر سنگجانی ٹول پلازہ کے راستے اسلام آباد داخل ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف کے مطابق اس مظاہرے کی منزل اسلام آباد کا ڈی چوک ہے جو حساس علاقے ریڈ زون میں واقع ہے۔