اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 156 من سے زائد چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فرید کے نام سے کی گئی، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہٰی مستوئی کے مطابق ملزم نوید کو ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، برآمد شدہ چھالیہ ڈمپر میں لوڈ کرکے کرش پتھر کے نیچے چھپائی گئی تھی۔ چھالیہ کا مجموعی وزن 6,240 کلو گرام ہے، جس کی مالیت مارکیٹ میں لاکھوں روپے کی ہے۔ طارق الٰہٰی مستوئی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔