0
Monday 21 Oct 2024 20:05

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگے ہیں جس میں 8 ارکان قومی اسمبلی سے اور 8 سینیٹ سے لیے جائیں گے۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ہوتے ہی وزارت قانون سے 3 سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا۔ کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1167779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش