0
Monday 21 Oct 2024 22:05

گاندربل کشمیر میں مزدوروں پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، پرینکا گاندھی

گاندربل کشمیر میں مزدوروں پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس حملے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مرکزی علاقے کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ سمیت دیگر لیڈروں نے اپنے بیانات میں اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے گنگنگیر میں شہریوں پر یہ بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ ایک بزدلانہ اور قابل نفرت حرکت ہے۔ اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں ہماری سکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت ترین جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ’’دکھ کی اس گھڑی میں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں‘‘۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ سونمرگ علاقے کے گگنگیر میں غیر مقامی مزدوروں پر بزدلانہ حملہ انتہائی افسوسناک خبر ہے، یہ لوگ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہتے بے گناہ لوگوں پر ہونے والے اس حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور ان کے چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے گاندربل میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ مزدوروں سمیت چھ شہریوں کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرکے عام لوگوں میں تشدد اور دہشت پھیلانے جیسی کارروائیاں انسانیت کے خلاف جرم ہیں، اس کے خلاف پورا ملک متحد ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں سوگوار خاندانوں کے تئیں میری گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں‘‘۔
خبر کا کوڈ : 1167736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش