0
Monday 21 Oct 2024 21:59

58 اسلامی ممالک کی 74 لاکھ افواج کربلائے غزہ میں مسلمانوں کی کیوں مددگار نہیں؟ سراج الحق

58 اسلامی ممالک کی 74 لاکھ افواج کربلائے غزہ میں مسلمانوں کی کیوں مددگار نہیں؟ سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام فلسطین مرکز حریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عالم اسلام کی 74 لاکھ افواج اور 58 اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں، غزہ آج کا کربلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی بن کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے حس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے، تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے، پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس، حزب اللہ اور جہاد اسلامی کے اتحاد نے دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے، بیت المقدس کی ظلم سے نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1167811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش