0
Monday 21 Oct 2024 21:57

نیا چیف جسٹس کون؟ پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے ممبر نامزد کر دیئے

نیا چیف جسٹس کون؟ پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے ممبر نامزد کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے تمام 12 اراکین کے نام مکمل ہو گئے۔ پارلیمانی کمیٹی کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام نے اپنے اپنے ممبر نامزد کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے نام دے دیئے گئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور سید نوید قمر کے نام بھجوا دیئے گئے۔ فاروق ایچ نائیک سینیٹ کی جانب سے جبکہ راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر قومی اسمبلی کی نمائندگی کریں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کے لیے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا کے نام دیئے گئے ہیں۔ جے یو آئی (ف) نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو نامزد کیا ہے، سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضیٰ کا نام سینیٹ سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفرکو نامزد کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے خواجہ اظہار الحسن کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے بطور ممبر نامزد کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش