0
Monday 21 Oct 2024 22:10

بلوچستان حکومت گھوسٹ ملازمین کیخلاف متحرک

بلوچستان حکومت گھوسٹ ملازمین کیخلاف متحرک
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی اور کارروائی کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنے کے لئے محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے تمام محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ جس کے تحت متعلقہ افسر انچارج نے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں اکاؤنٹینٹ جنرل آفس اور ضلعی خزانہ آفسز میں جمع کرانی تھی، بصورت دیگر تمام غیر مصدقہ ملازمین کی تنخواہیں اکتوبر کے مہینے سے بند ہونا قرار پائیں۔ اس فیصلے کی روشنی میں ماہ اکتوبر کی تنخواہ صرف مصدقہ فہرست کے تحت جاری کی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام محکمے اور افسر انچارج کو تاکید کی گئی ہے کہ تصدیق شدہ فہرستیں جمع کرائیں۔ بصورت دیگر تمام غیر تصدیق شدہ ملازمین کی تنخواہیں، گھوسٹ تصور کرتے ہوئے، ماہ اکتوبر 2024 سے بند کردی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1167815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش