0
Monday 21 Oct 2024 22:26

آئینی ترمیم میرٹ اور شفافیت کو مزید یقینی بنائے گا، سرفراز بگٹی

آئینی ترمیم میرٹ اور شفافیت کو مزید یقینی بنائے گا، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تمام اتحادی جماعتوں کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ 26 ویں ترمیم چاروں صوبوں کی منصفانہ نمائندگی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ آئینی عدالت اور ججز کی متناسب نمائندگی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا۔ جسے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرمندہ تعبیر کیا اور چاروں صوبوں کی بھرپور نمائندگی کرکے قومی لیڈر ہونے کا عملی ثبوت دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس اہم ترمیم سے متعلق اتفاق رائے پر پاکستان بھر کی تمام سیاسی قیادت کی اجتماعی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ اس اقدام سے جمہوریت کی بہت بڑی جیت ہوئی ہے اور عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ کو استحکام نصیب ہوا ہے۔ پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ یہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ ہے۔ جو آنے والے سالوں میں میرٹ اور شفافیت کو مزید یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین بھٹو کی امانت ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جہد مسلسل سے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر آئینی ترمیم کا جو تاریخی کام کر دکھایا ہے۔ اسے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1167819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش