0
Monday 21 Oct 2024 21:38

نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع

نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ نون نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے 2 ہفتہ قبل لندن جانا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔ نواز شریف ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے۔ حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکہ کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے، نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش