0
Monday 21 Oct 2024 22:19

آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا عادل بازئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا عادل بازئی کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔ عادل بازئی نے نون لیگ جوائن کر کے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی، سپیکر نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش