0
Monday 21 Oct 2024 22:37

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک شامل ہیں۔ راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور رعنا انصار بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حص ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، سینیٹر علی ظفر بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں موجود ہیں جبکہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک، اعظم نذیر تارڑ، کامران مرتضیٰ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت ختم ہونے سے کم از کم 3 دن پہلے نئے چیف جسٹس کا تقرر کرے گی، جس کے لیے چیف جسٹس پاکستان اپنے بعد سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ترین ججوں کے نام بھجوائیں گے۔ اس وقت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی تین سینیئر ترین جج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1167834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش