QR CodeQR Code

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے

21 Oct 2024 20:05

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگے ہیں جس میں 8 ارکان قومی اسمبلی سے اور 4 سینیٹ سے لیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگے ہیں جس میں 8 ارکان قومی اسمبلی سے اور 8 سینیٹ سے لیے جائیں گے۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ہوتے ہی وزارت قانون سے 3 سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا۔ کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1167779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167779/چیف-جسٹس-پاکستان-کی-تقرری-کا-معاملہ-سپیکر-قومی-اسمبلی-نے-کمیٹی-ارکان-کے-نام-مانگ-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com