0
Saturday 5 Oct 2024 13:56

ڈیرہ غازی خان، ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امام بارگاہ حیدریہ چوک پر ہونے والے احتجاج میں امریکہ و اسرائیل کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی، اس موقع پر شرکائے احتجاج نے سید حسن نصراللہ کی تصاویر، بینرز پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء سید انعام حیدر زیدی، ضلعی صدر اظہر کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1164479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش