0
Saturday 21 Dec 2024 21:18

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر معاملے کو لیکر امت شاہ تین دنوں تک معافی مانگیں، گجرات بار کونسل

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر معاملے کو لیکر امت شاہ تین دنوں تک معافی مانگیں، گجرات بار کونسل
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے سلسلے میں دئے گئے بیان پر پورے ملک میں ہنگامہ جاری ہے۔ اب اس بیان کا اثر امت شاہ کی آبائی ریاست گجرات میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گجرات بار کونسل (بی سی جی) کے احمد آباد سے ایک رکن پریش واگھیلا نے 30 دسمبر کو بی سی جی کے ذریعہ منعقد ایک عوامی تقریب کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس تقریب میں امت شاہ کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے واگھیلا نے کہا کہ اگر امت شاہ اپنے مبینہ توہین آمیز تبصروں کے لئے امبیڈکر سے معافی نہیں مانگتے ہیں تو وہ تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا "آپ نے اس شخص کی توہین کی ہے جن کی قیادت میں آئین تیار ہوا تھا، آپ کو تین دنوں تک معافی مانگنی ہوگی، اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو میں اس تقریب میں کیوں رہوں جس میں آپ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہو رہے ہیں"۔

اس درمیان بی سی جی کے صدر جے جے پٹیل نے واگھیلا پر الزام لگایا ہے کہ وہ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واگھیلا کانگریس حامی ہیں، وہ کانگریس کے قانونی سیل کے ایک افسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سیاسی مخالفت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن اسے بی سی جی کے اسٹیج سے نہیں کیا جانا چاہیئے۔ واضح ہو کہ گجرات بار کونسل نے 30 دسمبر کو وگیان بھون، سائنس سٹی احمد آباد میں نئے وکیلوں کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ اس تقریب میں 6000 نئے وکیل حلف لیں گے۔ تقریب میں گجرات کے وزیراعلٰی بھوپندر پٹیل، ریاستی وزیر روشی کیش پٹیل، بار کاؤنسل آف انڈیا کے صدر منن کمار مشرا، حکومت ہند کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ اور گجرات کے ایڈووکیٹ جنرل کمل ترویدی کی بھی شرکت متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش