0
Saturday 21 Dec 2024 21:25

جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں زین قریشی، راجہ ناصر محفوظ، راجہ شہباز پر فرد جرم عائد کی گئی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ کا کہنا تھا کہ راجہ شہباز ٹائیگر نے 265 ڈی کی درخواست دیدی جبکہ بیرون ملک فرار ملزم محمد عاصم کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے لئے چیئر مین نادرا کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے جواب طلب کیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ عدالت کا علاقہ پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ہائیکورٹ ہی اختیار رکھتی ہے۔ دوسری جانب وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1179667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش