0
Saturday 21 Dec 2024 22:45

کوئٹہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی نو منتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نو منتخب صدر ڈی ایس پی عاشق حسین اور ان کی کابینہ نے آج کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں امامبارگاہ حسینی سید آباد میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر علمائے کرام، مختلف امامبارگاہوں کے انجمن و ہیت کے اراکین اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رضاکار بھی موجود تھے۔ نئی کابینہ سے عالم دین شیخ ولایت حسین جعفری نے حلف لیا۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نئے صدر عاشق حسین ہیں، جبکہ کاظم علی نائب صدر اول، حاجی مہدی نائب صدر، حسن علی نائب صدر سوئم، امیر مختار جنرل سیکرٹری،سید مہدی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، کربلائی خادم حسین سیکیورٹی انچارج، عباس علی ڈپٹی سیکیورٹی انچارج، حاجی نعیم فنانس سیکرٹری اور سید علی زیدی سیکرٹری نشرو اشاعت کے طور پر کابینہ میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1179680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش