0
Saturday 21 Dec 2024 20:48

ہم ضروری اقدامات کی انجام دہی کیلئے شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، محمد شیاع السوڈانی

ہم ضروری اقدامات کی انجام دہی کیلئے شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، محمد شیاع السوڈانی
اسلام ٹائمز۔ آج عراق کے وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ ہم ضروری اقدامات کی انجام دہی کیلئے شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اطالوی وزیر دفاع "گیڈو کرسٹو" سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دمشق کے اداروں کو شامی عوام کی مدد سے چلانے کے لئے ایسی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جو بیرونی مداخلت کے ذریعے اس ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی سے پاک ہو۔ اس ملاقات کی تفصیلات عراقی وزارت عظمیٰ کے دفتر کی جانب سے ایک جاری بیان کے ذریعے فراہم کی گئیں۔

محمد شیاع السوڈانی نے عراق سے داعش کے خاتمے کے لئے نیٹو اور بین الاقوامی عسکری اتحاد میں اٹلی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عراق خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے علاقائی ممالک سے تعاون کے لئے تیار ہے۔ دوسری جانب اطالوی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کی بنیاد پر عراق کے ساتھ تعلقات میں وسعت کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق خطے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش