0
Saturday 21 Dec 2024 22:17

بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس

بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر انتظامات کیلئے جائزہ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، پولیس کے مطابق 8500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مزار اور اس کے اطراف صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئٰ، اجلاس میں برسی کے دوران میڈیکل کیمپس اور ایمبولینس سروسز مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ کمشنر لارکانہ نے ٹریفک جام سے بچنے کے لیے پارکنگ ایریاز منظم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، اجلاس میں 700 ٹریفک اہلکار تعینات، ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے، کمشنر لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ برسی کے انتظامات 24 دسمبر تک مکمل کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1179678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش