0
Saturday 21 Dec 2024 22:05

بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں امراض کینسر وارڈ فعال کر دیا گیا ہے، شاہد رند

بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں امراض کینسر وارڈ فعال کر دیا گیا ہے، شاہد رند
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کو ہی اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور اس نظریہ پر پوری طرح سے عمل پیرا ہے۔ طب کے شعبہ میں بہتری عوامی اقدامات کا عملی مظہر ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں امراض کینسر وارڈ فعال کر دیا گیا ہے اور کینسر کے مریضوں کو تیرہ لاکھ روپے مالیت تک کے انجیکشن مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مریضوں اور ان کے ورثاء نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے کوشاں ہیں۔ کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے علیحدہ سے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ہر غریب و امیر تک معیاری علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتی اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1179673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش