متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران میں مراسم شب یلدا فارسی آموزوں اور فارسی زبان کے اساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں ایران کلچرل سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے ایران اور اس کے تمدن و تہذیب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یلدا کی قدیم روایت کو سات ہزار سالہ تاریخ کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہشب یلدا، اپنی ظاہری تاریکی میں بھی روشنی، امید اور برکت کا پیغام دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ایرانیوں کے درمیان اتنی مقبول ہے۔ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے مزید کہا کہ یلدا کی رسومات دینِ اسلام کے اخلاقی اور سماجی اصولوں کے عین مطابق ہیں اور ان رسومات میں رشتہ داریوں کو مضبوط کرنا اور ارحام کا خیال رکھنا، شب یلدا کا سب سے اہم پیغام ہے۔ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے اس موقع پر لبنان اور فلسطین میں مزاحمت کے شہداء کو بھی یاد کیا اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس تقریب میں فارسی زبان کے طلباء اور اساتذہ نے حافظ شیرازی کے اشعار پڑھے اور شب یلدا کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی بدولت ان کے علم میں خاصا اضافہ ہوا اور وہ اس محفل سے بہت لطف اندوز ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر یہ اعلان کیا گیا کہ اگلے سال شب یلدا کی تقریب مزید شکوہ اور جاذبیت کے ساتھ کراچی کے کسی بڑے ہال یا آڈیٹوریم میں منائی جائے گی۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial