متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی
سید مقاومت، مجاہد اسلام، شہید قدس سید حسن نصراللہ کی لبنان میں صیہونی حملہ میں شہادت کے افسوسناک واقعہ کیخلاف لیہ میں شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پہلی ریلی مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تھل ڈویژن کی جانب سے ٹی ڈی اے چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، ایم پی اے اصغر گجر، مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کے صوبائی رہنماء مولانا ساجد اسدی اور صفدر خان زنگیزہ نے کی، جبکہ دوسری ریلی جمعہ کے روز شیعہ علماء کونسل کی جانب سے نکالی گئی۔ ریلی سے صوبائی رہنماء سید نیئر عباس کاظمی، ڈاکٹر سید ساجد شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر امریکہ و اسرائیل کو متنبہ کیا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوں گے اور یہ مزاحمتی تحریک اسرائیل کی نابودی پر منتیج ہوگی، مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial