0
Saturday 21 Dec 2024 11:42

نادرا میں معمر افراد کیلئے انگوٹھے کی بجائے چہرے کی شناخت کا نظام لانے کا فیصلہ

نادرا میں معمر افراد کیلئے انگوٹھے کی بجائے چہرے کی شناخت کا نظام لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ نادرا نے انگلیوں کے مدہم نشانات والے پنشنرز اور بزرگ شہریوں کیلئے چہرے کی شناخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا میں ایک مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جہاں شناخت کی تصدیق میں درپیش مشکلات اور نادرا کی جانب سے ریگولیٹرز اور شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے شناختی تصدیق کے نظام کے تحت مختلف شعبوں کو پیش آنے والی مشکلات، انہیں دور کرنے اور نظام میں جدت لانے کے تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
 
کانفرنس میں انگلیوں کے مدھم نشانات والے شہریوں بالخصوص پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو تصدیق میں پیش آنیوالے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں نادرا حکام کی جانب سے انگلیوں کے مدہم نشانات والے بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے چہرے کی شناخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جو 15 جنوری سے متعارف کرایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 1179544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش