0
Saturday 21 Dec 2024 16:56

گلگت، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

گلگت، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں، بسین پائین میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ خواتین نے شاہراہ غذر کو بند کر دیا اور محکمہ برقیات کیخلاف نعرے بازی کی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن حکومت اور محکمہ برقیات ٹس سے مس نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1179611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش