0
Saturday 21 Dec 2024 17:06

گورنر سندھ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا مہاجر کلچرل ڈے منانے کا اعلان

گورنر سندھ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا مہاجر کلچرل ڈے منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے مہاجر کلچرل ڈے کے انعقاد کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا بھی جواب سامنے آ گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کے اقدام کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام رہنما مہاجر کلچرل ڈے میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر میں تمام قومیتوں کو یکجا ہونے کا موقع ملا ہے، ہمارا پیغام ہے کہ آپ ہمیں تسلیم کریں ہم آپ کو تسلیم کریں گے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے کارکنوں کو مہاجر کلچر ڈے کی بھرپور تیاری کی ہدایت بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی نمائندے فیل ہو چکے ہیں، شہر نے کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کی۔ انہوں نے 24 دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1179612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش