0
Saturday 21 Dec 2024 11:02

مقبوضہ کشمیر، ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

مقبوضہ کشمیر، ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے زیر کنٹرول انتظامیہ نے کشمیریوں کو ان کی املاک سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع راجوری میں ایک اور شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے راجوری کے علاقے سموٹے بڈھال کے رہائشی ضیاء الرحمان کی 19مرلہ اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کر لی۔ پولیس نے ضیاء الرحمان کی اراضی کی ضبطگی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر حق خودارایت کی تحریک سے وابستگی کا الزام عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطگی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جس کا واحد مقصد انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ضبط شدہ املاک غیر کشمیریوں کو دیکر علاقے میں ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی املاک کی مسلسل ضبطگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے استعماری دور کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کیلئے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کو روکنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش