0
Saturday 21 Dec 2024 13:13

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پہلے اجلاس مرکزی کونسل برائے سال 2024-25 کا باقاعدہ آغاز مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان المصطفی ہاؤس لاہور میں ہوگیا۔ پہلے روز میں سابق مرکزی صدر  حسن عارف اور رکن مرکزی نظارت اطہر عمران نے ریجنل صدور و نمائندگان سے گفتگو کی۔ رہنماوں نے تنظیم کے مقاصد، اہداف اور دیگر امور کے حوالے سے شرکاء کی رہنمائی کی۔ اجلاس میں نئے سال کی مرکزی کابینہ کی بھی  منظوری دی گئی۔ مرکزی صدر نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق ثاقب علی مرکزی نائب صدر، حیدر عباس کو مرکزی سیکرٹری جنرل، واجد علی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور امین شیرازی کو مرکزی انچارج محبین مقرر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش