0
Saturday 21 Dec 2024 10:30

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک اور بنکرز گرائیں گے، بیرسٹر سیف

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک اور بنکرز گرائیں گے، بیرسٹر سیف
اسلام ٹائمز۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔ پشاور سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پائیدار امن کے لیے ضلع میں بنکرز کو گرانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے باعث درپیش عوامی مسائل کا ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز کے گرانے، اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستے مکمل طور پر کھول دیئے جائیں گے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، بعض عناصر وہاں دیرپا امن کے دشمن ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1179540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش