متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پورے عالم اسلام کی طرح بلتستان کے عوام پر بجلی بن کر گری۔ گذشتہ روز جونہی عصر حاضر کے مالک اشتر کی شہادت کی تصدیق ہوگئی تو سکردو میں رات گئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور یادگار شہداء پر جمع ہوگئے، اس موقع پر رقت آمیز مناظر تھے، لوگ دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے اور سید مقاومت کے فراق پر گریہ کناں تھے۔ یادگار شہداء پر جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین سے علماء و دیگر مقررین نے خطاب کیا اور اس موقع پر سید کی روح سے تجدید عہد کیا گیا کہ ان کی راہ کو نہیں چھوڑیں گے اور مزاحمت جاری رہے گی۔ دریں اثناء انجمن امامیہ کی جانب سے بلتستان میں تین روزہ سوگ، آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا جبکہ اگلے لائحہ عمل کیلئے آج مرکزی جامع مسجد میں علماء کی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial