متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سیو غزہ مہم کے تحت ایک اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافیوں، سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق، سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ڈی چوک پر دھرنا بھی دیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کا کہنا تھا کہ جو مسلمانوں کو کرنا چاہیئے تھا نہیں کیا، ہم کسی دو ریاستی حل کو نہیں مانتے، ایک ہی ریاست ہے اور وہ ہے فلسطین، اس کے علاوہ کسی حل کو نہیں مانتے، تمام مسلمان مساجد کو استعمال میں لائیں، عام عوام کو حرکت میں لائیں، پارلیمنٹ ایک ڈھگوسلہ سے بڑھ کر نہیں۔ شہباز شریف دکھاوا کر رہے ہیں۔ مزید وڈیو میں سن سکیں گے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial