0
Sunday 13 May 2012 01:52

اسرائیل کے کسی بھی حصے کو باآسانی ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سید حسن نصراللہ

اسرائیل کے کسی بھی حصے کو باآسانی ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل ہمیشہ اس وہم میں مبتلا رہے گا کہ اس کا زوال ہو رہا ہے، ان خیالات کا اظہار حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے سیدہ زہرا ( سلام اللہ علیہا ) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جنوبی بیروت کی تنتیس روزہ جنگ میں تباہ شدہ انفرا اسٹرکچرز کی تعمیر مکمل ہونے پر منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ نامی تعمیر نو کے اخراجات میں سب سے زیادہ رقم رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عنایت کی، اگر ولی فقیہ کی عنایت خاص اور نظر کرم نہ ہوتی تو ہم اتنی جلدی تعمیر نو نہیں کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے کسی بھی حصے کو با آسانی ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم چاہیں تو انتہائی باریکی سے مخصوص اہداف کو بھی گائیڈڈ شکل میں نشانہ بناسکتے ہیں۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ دو ہزار چھ میں صیہونی حکومت کی جانب سے چھیڑی گئی تینتیس روزہ جنگ کا مقصد لبنان، فلسطین، شام اور ایران کو شکست دے کر نیا مشرق وسطی وجود میں لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تینتیس روزہ جنگ کا مقصد صرف حزب اللہ کو ختم کرنا نہیں تھا بلکہ لبنان اور سارے علاقے کو امریکہ اور اسرائيل کے آلہ کار عرب ملکوں کے زمرے میں شامل کرنا تھا۔

یاد رہے تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست فاش ہوئی تھی، جس کے زخم وہ آج بھی چاٹ رہی ہے۔ اس جنگ میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کو ہزیمت اور ذلت سے دوچار کرکے عرب قوموں اور مسلمانون کو ذلت سے بچالیا اور نئے مشرق وسطی کا امریکہ اور صیہونی حکومت کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کے خواہاں عرب ملکوں نے تینتیس روزہ جنگ کے دوران ایک بار پھر خیانت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کا ساتھ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 161310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش