0
Sunday 17 Nov 2024 18:03

معیشت سنبھلنے سے آئی ایم ایف بھی حیران، ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کرینگے، وزیر خزانہ

معیشت سنبھلنے سے آئی ایم ایف بھی حیران، ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کرینگے، وزیر خزانہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، ملکی معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔ آئی ایم ایف بھی حیران ہے کہ کم وقت میں معیشت کیسے سنبھل گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے 7 فیصد پر آگئی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے، تمام شعبوں مں اصلاحات کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی؟ آئی ایم ایف نے کہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکیہ، برطانیہ کے وزرائے خزانہ کے ساتھ مفصل گفتگو ہوئی جب کہ امریکا میں موڈیوز، فچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی، ان ملاقاتوں میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی موجود رہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا نہیں، پاکستان کا اپنا پروگرام ہے، عالمی مالیاتی ادارہ صرف مدد کر رہا ہے جب کہ آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسےسنبھل گئی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد سے بات چیت مثبت رہی، ان کے ساتھ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بات ہوئی جب کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے اور ملکی مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1173122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش