اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی نے لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔