0
Saturday 11 Jan 2025 22:15

ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے، معید یوسف

ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے، معید یوسف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ یہ ہے کہ بیورو کریسی کو کم کیا جائے ، وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نظریہ ہے بیوروکریسی کو کم کیا جائے اور وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے، لوگ سمجھ رہے ہیں ٹرمپ ایک ہتھوڑا لے کر آئے گا اور سب کو کیل سمجھے گا۔ انہوں ںے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی کے اثرات پہلے سال میں ہی واضح ہو جائیں گے، امریکی کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے، رپبلکن کی جماعت اب ٹرمپ کی جماعت ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل اور واشنگٹن کو مکمل طور پر اپنے قبضہ کر لے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے دنیا کے جو کچھ کیا اب اس سے وآپس لینے کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے یہ تاثر دیا ہے کہ امریکہ اب بنائے گا، ساری دنیا خریدے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بیس سے تیس سالوں میں ہم انڈیا سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں، یہاں ہر ایک کا سوال ہے کہ کال آئی کہ نہیں آئی، لوگ چھوٹی سوچ کے ساتھ حکومت کرتے ہیں اور خود کا مذاق بنواتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جو بھی کرتا ہے وہ اپنے فائدے کے لئے کرتا ہے، ہمیں بطور ریاست یہ فیصلہ کرنا، سچ کو تسلیم کرنا ہے کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں اور کہاں جانا ہے، ہم جو بھی پالیسی بنائیں پھر اس کے مطابق کام کریں، ہمیں ایسا ملک نہیں بننا جہاں ہر تین سال بعد ایک تجربہ کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش