QR CodeQR Code

او آئی سی اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کےلئے ایم او یو پر دستخط

11 Jan 2025 21:54

جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم  اور رابطہ عالم اسلامی نے لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1183784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183784/او-ا-ئی-سی-اور-رابطہ-عالم-اسلامی-کے-درمیان-لڑکیوں-کی-تعلیم-کےلئے-سٹرٹیجک-شراکت-داری-ایم-یو-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com