0
Saturday 11 Jan 2025 21:11

صحافیوں کے حقوق کیلئے موثر اقدامات کرینگے، گلبر خان

صحافیوں کے حقوق کیلئے موثر اقدامات کرینگے، گلبر خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت گلگت بلتستان کے میڈیا سے وابستہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا انڈسٹری کی ترقی، صحافیوں کے حقوق اور علاقائی اخبارات کو درپیش مالی مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ایمان شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1183770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش