0
Wednesday 8 Jan 2025 09:17

حریت رہنمائوں کا شہدائے سوپور کو خراج عقیدت

حریت رہنمائوں کا شہدائے سوپور کو خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور زاہد صفی نے سوپور قتل عام کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کبھی دبا نہیں سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جنوری کے مہینے میں سوپور، گا ئوکدل سرینگر، ہندواڑہ اور کپواڑہ میں قتل عام کے المناک واقعات کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی جائز جدوجہد سے نہیں روک سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ قتل عام کے متاثرہ خاندان ابھی تک انصاف سے محروم ہیں جنہیں بھارت کی فسطائی حکومت کی سرپرستی میں بدعنوان نظام قانون انصاف فراہم نہیں کر رہا۔
خبر کا کوڈ : 1183069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش